Add Poetry

!!هر روز میری یاد میں آتے کیوں هو

Poet: سیده سعدیه عنبر جیلانی By: سیده سعدیه عنبر جیلانی, فیصل آباد, پنجاب , پاکستان

ہر روز میری یاد میں آتے کیوں ہو
مراسم جو نہیں کوئی پھر ستاتے کیوں ھو

ہر روز کرتے ہو بات وفا کی
پھر روز یہی بات بھلاتے کیوں ہو

بن کے طبیب میرے درد کے ہمدم
بات بے بات مجھے رلاتے کیوں ہو

ڈھونڈتے ہو نام میرا قسمت کے دریچوں پر
پھر ذات میری خود ہی مٹاتے کیوں هو

چاہتے ہو محبت کا عروج بھی تم
تہمت اسی کو پھر بناتے کیوں ہو

دل میں رکھتے ہو ہمیں چھپا کر
دل کی بات بھلا ہم سے چھپاتے کیوں ہو

وہ میرا تو کسی طور نہیں
دل ء ناداں بات بڑھاتے کیوں ہو

جانتے ہو تم بھی میرے جزبوں کی حقیقت
ہر بار حقیقت میری آزماتے کیوں ہو

ترک تعلق ہے تو اے دل
پاس وفا اس سے نبھاتے کیوں ہو

در دل ہی جب مجھ پہ بند ہے اس کا
زمانے اسے حال میرا سناتے کیوں ہو

یارب رکھنا بھی چاہتے ہو مجھے تم
تحریر میرے نام کی پھر جلاتے کیوں ہو

اب تو گنواء چکے خود کو عنبر
عقل والوں اب سمجھاتے کیوں ہو

Rate it:
Views: 346
03 Mar, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets