Add Poetry

آج کیوں منہ وہ تجھ سے پھیرے ہیں

Poet: shahzad hussain sa'yal By: shahzad hussain sa'yal, Sialkot

آج کیوں منہ وہ تجھ سے پھیرے ہیں
سب مجھے بات اسی پہ چھیڑے ہیں

وقت بے وقت یاد آتے ہو
ہر گھڑی بس خیال تیرے ہیں

تیرگی خواب مجھ سے رکھتے ہیں
خواب تیرے ہیں یا کے میرے ہیں

تیری گلی میں ہم جو آ نکلے
لوگ مجنوں سمجھ کے گھیرے ہیں

صبح دیکھے ہیں مدتیں بیتیں
زندگی میں نہ اب سویرے ہیں

تیرے میں ساتھ ساتھ رہتا تھا
اب مرے دور دور ڈیرے ہیں

حالت ایسی ہے اب مری سائل
روشنی ہے نہ اب اندھیرے ہیں

Rate it:
Views: 180
25 Oct, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets