Add Poetry

آزادی کا جشن منائیں لا شوں پہ ہم کیسے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Poet: zeest.sun By: zeest.sun, u a e

آزادی کا جشن منائیں لاشوں پہ
ہم کیسے
دل پہ جو بھی گزر ہی ہے
بیان کریں وہ کیسے
جیوے میرے دیس ہمیشہ ہی تُوجیوے
مل کے سارے ہم وطنوں ہم کو ہے رمنا
اپنے ہی ہاتھوں سے اپنا
دیس گنوا نہ دینا
منہ مین میرے خاک
کبھی نہ ڈوبے پاک سفینہ
جب آزادی ہم نے پائ
رمضاں کا تھا پاک مہینہ
اللہ اپنا ایک ہے
قائد اعظم ایک ہے
جھنڈا اپنا ایک ہے
کلمہ اپنا ایک ہے
اسی لیئے تو
ایک ہی سب کو ہونا ہوگا
اپنے دیس میں امن کے بیج کو
بونا ہوگا۔۔۔۔
کیا ہم ایک نہیں ہو سکتے؟
منزل سب کی ایک ہے توپھر
سوچ کیوں سب کی الگ الگ
قائد بھی ہیں اب تو نہ جانے کیوں
سب کے جدا جدا
قائد اعظم ایک ہیں اپنے
جیسے سب کا ایک خدا
آزادی کے جشن پہ وعدہ کرنا ہوگا
اپنے دیس کی خاطر
جینا مرنا ہوگا
اپنے دیس میں مل کے
سب کو رہنا ہوگا
مل کے پورے کرنے ہیں قائد کے سپنے
ہاتھ میں کیوں بندوق اٹھاائ
یہ تو بتاؤ میرے بھائ
مار رہے ہو جس کو وہ ہے
آپ کا بھا ئ
وہ بھی مسلماں تم بھی مسلماں
پاکستان ہے وہ بھی تم بھی پاکستان
اللہ کا ہے واسطہ
بنو نہ یوں شیطان
خون خرابہ بند کرو اب
رحم کرو اس ملک پہ ہاں
اب رحم کرو

Rate it:
Views: 381
23 Mar, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets