Add Poetry

آگیا ہے انقلاب

Poet: عثمان احسان By: Usman Ahsan, Liverpool

مبارک ہو مبارک ہو ، آگیا ہے انقلاب
دو تم قادری کو اب ووٹ و نوٹ بے حساب

لگایا تھا نعرہ انقلاب کا ہوئے جو ناکام تو فرمایا
ہم نے دیا ہے تمھیں شعور یہی تو ہے اصل انقلاب

شیخ لے لو اپنا شعور ہمیں نہیں ہے یہ درکار
واپس لوٹا دو ہمارا وہ وقت جو تونے کیا خراب

نعرہ آپ نے لگایا تھا حسینی فکر کی اتباع کا
مگر ہاتھ ملایا ہر دور کے یزید سے آپ نے جناب

عثمان کس پر کریں اعتماد کس کا کریں ہم اعتبار
جسے جانا معتبر اسی نے کیا اس قوم کا خانہ خراب

آئے تھے قادری لانے انقلاب
گئے کینڈا اب وہ تو جناب

قسمیں کھائیں تھیں گنبد خضرا کی
کیا منہ دکھلائے گا انھیں یہ یوم حساب

Rate it:
Views: 368
03 Nov, 2014
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets