Add Poetry

ابتلائے عشق مِیں ھوں

Poet: UA By: UA, Lahore

ابتلائے عشق مِیں ہوں
مبتلائے عشق مَیں ہوں
اضطراب و بیقراری
میری روح میں بسی ہے
زودِ رنج ہوں میں رنقا
میرے ہونٹوں کی ہنسی ہے
کوئی کیا سمجھائے ہم کو
جب خرد ہی ساتھ نہ دے
جس کا ساتھ چاہتے ہوں
تقدیر اس کا ہاتھ نہ دے
ایسے میں سمجھانا مشکل
ہے دلِ بےتاب کا
توڑ ڈالے آئینہ
کوئی کیسے اپنے خواب کا
جانتا ہے بس وہی
عشق کی افتاد کیا ہے
جانتا ہے بس وہ ہی
جِس کے دل پہ آن وارد ہوں
بلائیں عشق کی
اے خرد مندو! یہاں سے جاؤ
اپنی راہ لو
اِس دلِ بیمار کو
اَب نہ کوئی صلاح دو
اپنے حال میں مگَن
رہتے ہیں اہلِ عشق بس
پوچھنے والوں کو
یہ کہتے ہیں اہلِ عشق بس
ابتلائے عشق مِیں ہوں
مبتلائے عشق مَیں ہوں

Rate it:
Views: 416
21 Aug, 2019
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets