Add Poetry

اتنی نفرت تھی تو پیار سے دیکھا کیوں تھا

Poet: mohammed masood By: mohammed masood , meadows nottingham uk

کوئی الزام لگا کر سزا دی ہوتی
میری لاش سرے بازار جلا دی ہوتی

اتنی نفرت تھی تو پیار سے دیکھا کیوں تھا
مجھے پہلے ہی میری اوقات بتا دی ہوتی

دیکھ کر زخم میرے آنکھیں چرا لی تم نے
پوچھ کر کچھ تو زخموں کی دوا دی ہوتی

سو جاتا میں بھی چین سے میرے ہمدم
تو نے اگر شوق سے آنچل کی ہوا دی ہوتی

زندگی اپنی بھی چین سے گزر جانی تھی کہ
تو نے اگر پیار سےدل میں جگہ دی ہوتی
 

Rate it:
Views: 956
06 Aug, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets