Add Poetry

الجھن

Poet: Shayan Ghulami By: Shayan Ghulami, Alipur

ہے میری فکر پریشان کیا کیِا جائے
غزل ہے آج کا عنوان کیا کیا جائے

جو ہم کو کُفر کا فتویٰ لگانے آئے تھے
وہ خُد نہیں تھے مسلمان کیا کیا جائے

زمینِ خشک ہے برسات بھی نہیں اب تک
تڑپ رہے ہیں یہ ارمان کیا کیا جائے

تمام عمر گزارا ہے اُس کی یادوں میں
بھلائے بیٹھے ہیں احسان کیا کیا جائے

جو میرے قتل کی سازش رچائے بیٹھے تھے
وہ بنکے آئے ہیں مہمان کیا کیا جائے

میں اُسکی بزم میں لیکر چلا ہوں تنہائی
ہوا ہے جشن کا اعلان کیا کیا جائے

اسیر ایسا ہوا ہوں کسی کی یادوں میں
محل بھی لگتا ہے زندان کیا کیا جائے

ہزار بار بھی سُنکر ہمارا دل نہ بھرا
غزل میں جان ہے شایانؔ کیا کیا جائے

Rate it:
Views: 456
19 Mar, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets