Add Poetry

انداز ہو ہمیشہ اپنا تو مشفقانہ

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

انداز ہو ہمیشہ اپنا تو مشفقانہ
اندازٍ گفتگو ہو گفتارِ دلبرانہ

نہ میرا نہ تمہارا نہ اٌس کا نہ کسی کا
جو دل کو جیت لے بس اس کا ہی ہے زمانہ

اپنا ہو یا پرایا سب پر نظر ہو یکساں
جو فیصلہ کبھی ہو بالکل ہو منصفانہ

مل جائیں گے جہاں میں کچھ اور بھی سخنور
ہے طرز اپنا ایسا جو سب سے ہے یگانہ

جو کچھ عطا ہو مجھ کو میں وہ رقم ہی کرتا
نہ فکر کوئی میری نہ ہی میرا فسانہ

اپنے سخن میں کوئ پیغام مل ہی جائے
جو طرز بھی رہاہے بالکل ہی ناصحانہ

اسلوب اثر کا ہے دل میں اترنے والا
نہ کوئی واہ واہی نہ کوئی عاقلانہ

Rate it:
Views: 159
03 Sep, 2022
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets