Add Poetry

اَسباب پسِ پُشت پھینکنے والے

Poet: اخلاق احمد خان By: Akhlaq Ahmed Khan, Karachi

اَسباب پسِ پُشت پھینکنے والے
ہم ٹھہرے بند أنکھوں سے دیکھنے والے

تم میں نہیں سکت تو چھوڑدو میدان
ہم نہیں بِساط لَپیٹنے والے

حق وہی ہے حق کا پرچار وہی ہے
فنا ہو چلے اُکھاڑ پھینکنے والے

جب پڑی ضرورت گُلستاں کو روشنی کی
ہم ہی رہے ستاروں کو کِھینچنے والے

دُور اپنی صَفوں سے گر ہم کو کرو گے
کہاں سے لاٶگے ٹینکوں کے نیچے لیٹنے والے

Rate it:
Views: 298
03 Aug, 2019
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets