Add Poetry

اگر تم میں جذبہ ایمانی ہے

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

یہ زندگی تو آنی جانی ہے
یہ سارا عالم تو فانی ہے

وطن پہ اپنے ہو جا قرباں
اگر تم میں جذبہ ایمانی ہے

ہر دکھ کے بعد آتی ہے خوشی
بعد ہر مشکل کے ہوتی آسانی ہے

ہوتا ہے وہی جس کے لئے کرے کوشش
انساں کے لئے یہ تو فرمان یزدانی ہے

مٹا دے اپنے وطن سے فرقہ پرستی کو
یہ تو اس کے لئے اک فتنہ سامانی ہے

Rate it:
Views: 384
13 Aug, 2016
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets