Add Poetry

ایک بھاری ہوں میں ہزاروں پہ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

پیار آئے گا کیوں پیاروں پہ
نظر اس کی ہے گوشواروں پہ

میرا مسلک تو بس وفائیں ہیں
کیسے ناچوں ترے اشاروں پہ

زندہ رہنے کی آرزو دے دو
مجھ کو جلنا ہے جب شراروں پہ

زیست کیسے میں اب گزاروں گی
حسن آئے گا کب بہاروں پہ

مجھ کو لگتا ہے چھوڑ آئی ہوں
ایک دل تھا وہ چاند تاروں پہ

لفظ چمکے ہیں آج شعروں میں
سوچ بھاری ہے استعاروں پہ

میں بھنور سے ہی ہم کلام رہی
کوئی بیٹھا رہا کناروں پہ

سارے مل کر بھی کچھ نہیں وشمہ
ایک بھاری ہوں میں ہزاروں پہ

Rate it:
Views: 391
08 Nov, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets