Add Poetry

با ر ے ہیں سکندر کتنے

Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow

مستقل دیتا رہا زخم ستمگر کتنے
اور چبھو تا رہا ہر زخم پہ نشتر کتنے

آنکھوں نے اس کی فقط ایک جھلک دیکھی تھی
دل میں بر پا ہوئے اک آن میں محشر کتنے

وعدہ پرکھوں سے کیا تھا جو نبھایا میں نے
پیش خدمت میں ہوئے ورنہ تو ساغر کتنے

زور چلتا نہیں زر ۔ زور ۔ زمیں کا سب پر
ملکئہ حسن سے ہار ے ہیں سکند ر کتنے

گہری خاموش سی ان آنکھوں کی جھیلوں پہ نہ جا
لہریں ان جھیلوں میں مارے ہیں سمند ر کتنے

کارواں میرے سخن کا تو بصد ناز بڑھا
گرچہ حائل ہو ئے ہر گام پہ پتھر کتنے

دور تک دکھتی نہیں منزل خوشحالی حسن
یوں تو تبد یل ہو ئے ملک میں ر ہبر کتنے

Rate it:
Views: 369
20 Aug, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets