Add Poetry

بد عنوانی

Poet: زنیراہ افضل By: Zunaira Afzal , Mianwali

ہادی انس و جاں سرورِ دو جہاں
سرورِ زی حشم المدد المدد

سرورِ دوجہاں ہادی انس و جان
میں پریشان ہوں میں پریشان ہوں

بنے دھرتی میں جتنے وفادار ہیں
سارے مکار ہیں سارے عیار ہیں

ہے نظر ان کے لوگوں کے اموال پر
ہاں تیرے مال پر اور میرے مال پر

سرورِ دو جہاں میں بنی ہوں گواہ
میری دھرتی کو ہر سو ہے لوٹا گیا

ایک باغی کو میں نے یہ کہتے سنا
وقت ہے یہ کڑا جاگ لو جاگ لو
حدِ قفلِ زباں کو بھی تیاگ لو

میرے سادہ ہیں روتے سسکتے ہوئے
خونچکاں جن کی روحیں بلکتے ہوئے

میری دھرتی یوں ٹکڑوں میں بٹ ہے گئی
روح تک اس کرپشن سے اٹ ہے گئی
بنے دھرتی میں دولت پجاری ہوئے
کچھ ثالث ہوئے، چند راشی ہوئے
رکھیں ہاتھ بے کس کی شاہ رگ پہ یہ
چاہیں ادوار بھی جاہ وحشمت بھی یہ


اے نبی وقت کی باگ تھامے شیطاں
فخریا تن گیا الحذر آلایماں

Rate it:
Views: 479
15 Jun, 2022
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets