Add Poetry

بدلتے دیکھے ہیں در کیسے کیسے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

بدلتے دیکھے ہیں در کیسے کیسے
رکھے ہیں چہرے پہ سر کیسے کیسے

ہزاروں جستجوؤں کے جلو میں
منازل کا ہے اک ڈر کیسے کیسے

تھی بے معنی یہ میری زندگانی
ذرا دیکھے یہ ہمسر کیسے کیسے

ہماری بے قراری کے موافق
اگر بن جائے خود سر کیسے کیسے

عجب سی دل کو راحت دے گیا وہ
تصور میں تھے شب بھر کیسے کیسے

ابھر آتا ہے دل میں درد میرا
یہ سنتے تھے مقدر کیسے کیسے

کہیں سے ڈھونڈ لا تقدیرمیری
مرے دل میں ہیں گوہر کیسے کیسے

مرے اشعار کے زینے پہ پھر دیکھ
تصوف کے ہیں سخنور کیسے کیسے

تمہاری ذات میں وشمہ وفا کا
اچھلتا ہے سمندر کیسے کیسے

Rate it:
Views: 285
06 Feb, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets