Add Poetry

بری بات ھے۔۔۔

Poet: اسد جھنڈیر۔۔۔ By: اسد جھنڈیر۔۔۔, MPK

 دل توڑ کر ہنستے ہو بری بات ھے
پیار کو کھیل سمجھتے ہو بری بات ھے

کیوں غیر کے کہے میں آئے گئے صاھب؟
اپنوں کو دشمن سمجھتے ہو بری بات ھے

مانا کہ ہم لائق بھروسہ نہیں
مگر عدو پر تکیہ کرتے ہو بری بات ھے

آخر ہم نے تمہارا کیا بگاڑا ھے؟
کیوں لڑتے جھگڑتے ہو بری بات ھے

پہلے سے افسردہ ہیں پیار کا غم لیکر
تم کیوں نہیں سمجھتے ہو بری بات ھے

یہ پیار تو ملتا ھے قسمت والوں کو
تم پیار سے نفرت کرتے ہو بری بات ھے

دیکھو وقت نذع ایمان کا بھروسہ نہیں
کیوں ریاعی سجدے کرتے ہو بری بات ھے

کیوں اسد کے پیار کا اڑاتے ہو تم مذاق؟
اسد کو نکما سمجھتے ہو بری بات ھے

 

Rate it:
Views: 190
21 Jan, 2022
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets