Add Poetry

بغاوت میں رہا ہوں میں، بغاوت میں رہوں گا

Poet: مبشر ڈاہر By: Mobushir Dahr, Karachi

بغاوت میں رہا ہوں میں، بغاوت میں رہوں گا
محبت کا میں ہوں مجرم، ندامت میں رہوں گا

میں باطل کے عقیدوں کا، ہوں کافر تو کہتا ہوں
شہیدِ راہِ الفت ہوں، شفاعت میں رہوں گا

کیا یوں چاک داماں کو، رفو گر نے دغا دے کر
بچی ہے عمر جتنی وہ، جراحت میں رہوں گا

اڑانیں کم ہی دکھتی ہیں، پتنگِ دم بخود کی
اَڑی ہے جب تلک ڈوری، حراست میں رہوں گا

بنے ہے ناخدا وہ، اکتسابِ زندگی کا
ڈبو دے یا کنارہ دے، اطاعت میں رہوں گا

لٹی کیسے زُلیخا تھی، طلوعِ یوسفی پہ
ندیدہ اس تجسس کی، لطافت میں رہوں گا

صلہ گر ملتا ڈاہر کچھ شب و روزِ گراں کا
تفاخر سے میں کہہ دیتا، ریا ضت میں رہوں گا

Rate it:
Views: 1039
09 May, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets