Add Poetry

بہت دنوں کی بات ہے

Poet: By: Saima Hammad, Lahore

بہت دنوں کی بات ہے یہ بات آج کی نہیں
شباب پر بہار تھی ہوا بھی خوشگوار تھی
میں اپنے گھر سے چل پڑا
جانے کیوں نکل پڑا
کسی نے مجھ کو روک کہ بڑی لو سے روک کہ
کہا تھا لوٹ آئیے میری قسم نہ جائیے
میری قسم نہ جائیے
وہی حسین شام ہے بہار جس کا نام ہے
چلا ہوں گھر کو چھوڑ کے پرانی رتوں کو توڑ کے
کوئی نہیں جو روک کے کوئی نہیں جو ٹوک کے
کہے کہ لوٹ آئیے میری قسم نہ جائیے
میری قسم نہ جائیے

Rate it:
Views: 917
02 Apr, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets