Add Poetry

تم تو نہیں ہو؟

Poet: Bashir Badar By: Shakeel Ahmed, Dubai

سُن لی خُدا نے وہ دُعا تم تو نہیں ہو
دروازے پہ دستک کی صدا تم تو نہیں ہو

سمٹی ہوئی شرمائی ہوئی رات کی رانی
سوئی ہوئی کلیوں کی حیا تم تو نہیں ہو

محسوس کیا تم کو تو گیلی ہوئیں پلکیں
بھیگے ہوئے موسم کی ادا تم تو نہیں ہو

ان اجنبی راہوں میں نہیں کوئی بھی میرا
کِس نے مجھے یوں اپنا کہا، تم تو نہیں ہو

Rate it:
Views: 452
18 Jul, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets