Add Poetry

تم کو چھوڑ دوں

Poet: UA By: UA, Lahore

تم نے مجھ سے یہ کہا کہ تم کو چھوڑ دوں
اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے دل کو توڑ دوں

تیری الفت میری قسمت تیری جاہت میری دولت
میں بھلا کیوں اپنی قسمت خود ہی پھوڑ دوں

میری جاگیر تیری یاد میں بیتے لمحے
اپنا یہ سرمایہ ایسے کیسے چھوڑ دوں

میرے جذبوں کا بدل گر دنیا بھر کی خوشیاں ہوں
میں یہ خوشیاں تیرے نام کے صدقے چھوڑ دوں

جو واعظ مجھے تمہیں بھول جانے کی نصیحت کرے
میں ایسے واعظ و ناصحین کا شہر ہی چھوڑ دوں

محبت خار دار راستوں کی راہگزر ہی سہی
ممکن نہیں ان راستوں پہ چلنا چھوڑ دوں

عظمٰی تیرے دعوؤں کا چلن اب بھی وہی ہے
کانٹے چن کہ پھولوں بہاروں کو چھوڑ دوں

Rate it:
Views: 666
26 Mar, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets