Add Poetry

تماشہ نہ بناؤ

Poet: UA By: UA, Lahore

تم کیا سمجھتے ہو
مذہب کو
تم کیا سمجھتے ہو

قرآن و سنت پہ عمل کرو
ایمان کی تکمیل پاؤ
جھوٹے سچے دٰعووں سے
دنیا میں اپنا تماشہ نہ لگاؤ
اندھی تقلید سے اپنا آپ نہ گنواؤ
اسوہء حسنہ کے اصول اپناؤ
اغیار کی تقلید کرتے کرتے
غیر کے دستِ نگر نہ بن جاؤ
مذہب کی روح کو سمجھو
ایمان کی اصل کو اپناؤ
ایمان کی عملی تصویر بن کے دِکھاؤ
سچے مسلمان کہلاؤ
مذہب کے نام پہ آفت نہ اٹھاؤ
دنیا کو اپنا تماشہ نہ دِکھاؤ

تم کیا سمجھتے ہو
مذہب کو
تم کیا سمجھتے ہو

Rate it:
Views: 292
01 Mar, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets