Add Poetry

جو لگایا تھا تونے شجر دیکھ لے

Poet: اےبی شہزاد By: AB shahzad, Mailsi

جو لگایا تھا تونے شجر دیکھ لے
اب چلا آ مرے ہم سفر دیکھ لے

ہے ابھی پیار میرے تو دل میں وہی
میں نہیں بدلا ہوں اک نظر دیکھ لے

تیرے جانے کا غم تو بہت ہے مجھے
چھوڑ کر جانے والے ادھر دیکھ لے

تو بسا ہے مرے دل میں سن لے صدا
چیر کے دل یہ جانِ جگر دیکھ لے

تیرے بن زیست بے کار سی ہو گئی
پیار کا کیا ہوا ہے اثر دیکھ لے

آج دیدار اپنا کرائے گا وہ
میرا کتنا حسیں ہے قمر دیکھ لے

کوئی جچتا نہیں ہے ترے تو سوا
ہوں ابھی تیرا میں منتظر دیکھ لے

میں کسی کام کا اب رہا ہی نہیں
ہوگیا کیسے میں در بدر دیکھ لے

تیری یادوں کے باقی نشاں ہیں ابھی
میرا شہزاد چل کے تو گھر دیکھ لے

Rate it:
Views: 119
17 Nov, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets