Add Poetry

حضور مجھ سے کوئی ایسی نعت ھو جائے

Poet: syed irfan ali zaidi By: syed irfan ali zaidi, faisal abad

 حضور مجھ سے کوئی ایسی نعت ھو جائے
جو میرے واسطے وجھ نجات ھو جائے

قریب مرگ مدینے جو میں پھنچ جاؤں
وھیں پہ ختم مری یہ حیات ھو جائے

کبھی ھو خواب میں دیدار آپ کا بھی نصیب
میں لب سے کچھ نہ کہھوں اور بات ھو جائے

وہ جس کی ذات کی برکت سے فیضیاب ھوں
اسی کی ذات میں گم میری ذات ھو جائے

پڑھوں درود میں روضے کےسامنے جا کر
در حبیب پہ پوری یہ رات ھو جائے

بنوں گدائے مدینہ ھے حسرت عرفان
یوں بس میں میرے مری کائنات ھو جائے

آمین

Rate it:
Views: 436
10 Sep, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets