Add Poetry

خلاف ذوق محفلوں میں حاضری محال ہے

Poet: نوشین فاطمہ عبدالحق By: نوشین فاطمہ عبدالق, جدہ,المملکہ العربیہ السعودیہ

خلاف ذوق محفلوں میں حاضری محال ہے
فضول سے یہ سر سبھی فضول ہی سی تال ہے

مکین قلب کی قسم شراب ہم نے پی نہیں
نہ جانے کیوں یہ لڑکھڑائی سی ہماری چال ہے

طلب ہے اضطراب کی تجھے میں چھوڑ کیوں نہ دوں؟
مرے سکوں ! مجھے بتا , کہ تیرا کیا خیال ہے

جسے بغیر موتی سیپ کہتے ہیں وہ آنکھ تو
رواں دموع سے رہی ہمیشہ مالا مال ہے

مرے خیال میں زمانہ سارا ہی اداس ہے
اگر ہو ٹوٹے تم تو نوشی ! اس میں کیا کمال ہے؟

Rate it:
Views: 279
02 Jun, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets