Add Poetry

دعائیہ امید

Poet: samina fayyaz By: samina fayyaz, karachi

مانا کہ خزان کا موسم ہے پت جھڑ ہے اداسی ہے
نہ دیکھ شجر کتنا ویران ہےنئی کونپل تو نکل رہی ہے

کالی گھٹا چھائی ہے منتظرر ہو کہ برس ہی رہی ہے
نہ چھوڑو امید کہ اس امید پہ ہی دنیا چل رہی ہے

سوچ کا ہے فرق سارا مثبت و منفی پل رہی ہے
راہ میں بھلے اندھیر ہو منزل پہ روشنی جل رہی ہے

دعا بھی کرو دوا بھی کروکون سا علاج باقی ہے
سدا کہیں جائے نہ جائے رب کے حضور جا رہی ہے

گر اقبال نے خواب وطن نہ دیکھا ہوتا ثمینہ
نہ ملتی تعبیر وطن عزیز کی صورت جو مل رہی ہے

Rate it:
Views: 568
29 Jun, 2014
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets