Add Poetry

رسوائی مقدر نہ بنی ہوتی ہماری

Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiri

رسوائی مقدر نہ بنی ہوتی ہماری
یوں رنج و الم سے بھی نہ ہوتی زبوں حالی

چھڑ جائے فسانہ جو کبھی حسب روایت
پھر چشم کو تر اشک سے کر دے یہ حکایت

بھرپور زمانہ رہی تاریخ سنہری
عالم پہ بڑی دھاک بھی کیسی تھی طاری

ہر سمت ہی انصاف تلے امن جو رہتا
مظلوم کی فریاد کو بھی وزن جو رہتا

اسباب کئی سارے جسے یاد میں رکھنا
احساس کو باطن میں بھی خوب جگانا

کیا حال سنائیں بھی یہاں کون ہے ناصر
گھٹ گھٹ کے بھی جینے میں مزا کچھ ہے ستمگر

Rate it:
Views: 180
19 Feb, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets