Add Poetry

رفتہ رفتہ وہ میری

Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodha

رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا ساماں ہو گئے
پہلے جان پھر جان جاں پھر جان جاناں ہوگئے

دن بدن بڑھتی گئی اس حسن کی رنگینیاں
پہلے گل پھر گل بدن پھر گل بداماں ہو گئے

آپ تو نزدیک سے نزدیک تر آتے گئے
پہلے دل پھر دلربا پھر دل کے مہماں ہو گئے

پیار جب حد سے بڑھا تو سارے تکلف مٹ گئے
آپ سے پھر تم ہوئے پھر تو کا عنواں ہو گئے
 

Rate it:
Views: 1427
09 Aug, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets