Add Poetry

رونق بزم ہے بس رقص شرر ہونے تک

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

رونق بزم ہےبس رقص شرر ہونے تک
عمر لگ جاتی ہے قطرے کو گہرہونےتک

جانےکس کو ہے طلب تیرے رخ روشن کی
آج سورج بھی نہیں ڈوبا گذر ہونے تک

آ خری شب میں بجھی جارہی لو کے ہمراہ
کون رکتا ہے ترا حسن نظر ہونے تک

انکو بتلائیں کیا ہم رات کا عالم اپنی
کیسے انگاروں پہ کٹتی ہے سحر ہونے تک

اس تعلق پہ مری جان بگڑتے کیوں ہو
ہم ترے ساتھ ہیں بس ختم سفر ہونےتک

مرے اشکوں کا یہ پیمانہ چھلک جائے نہ
وقت لگتا ہے کہاں ندیاں بحر ہونے تک

ہنس کے ہر ایک ستم ہم نے سہا ہے تیرا
خواب ہو جائیں گے ہم تم پہ اثر ہونے تک

ہم نے سوچا تھا پھولون مین غزل رہنا ہے
زندگی سیج ہے کانٹوں کی بسر ہونے تک\

Rate it:
Views: 504
10 Aug, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets