Add Poetry

سب کو مبارکباد ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

تحفہء رحمٰن ہے سب کو مبارک باد ہے
آمدِ رمضان ہے سب کو مبارک باد ہے
مومنوں خوشیاں مناؤ برکت کا مہینہ آیا ہے
نیکیاں سمیٹ لو رحمت کا خزینہ آیا ہے
دل سے کدورتیں مٹاؤ شیر و شکر ہو جاؤ
باہمی محبتیں بڑھاؤ امن کا پیغام پھلاؤ
سجود و قیام کی رحمت سے فیض اٹھاؤ
سب کا ساتھ نبھاؤ برکت سے فیض کماؤ
صوم و عبادات کے اجتماعی انتظام سے
سحر و و افطار کے اجتماعی اہتمام سے
پھر تازہ ہوا ایمان ہے سب کو مبارک باد ہے
یہ نور کا فیضان ہے سب کو مبارک باد ہے
تحفہء رحمٰن ہے سب کو مبارک باد ہے
آمدِ رمضان ہے سب کو مبارک باد ہے

Rate it:
Views: 436
08 Jul, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets