Add Poetry

سرد مہری بے سبب

Poet: رشید حسرت By: رشید حسرت, Quetta

کیوں روا رکھتے ہو مُجھ سے سرد مہری بے سبب
بِیچ میں لانا پڑے تھانہ کچہری بے سبب

میں نے اُس رُخ سے اِسے جِتنا الگ رکھا عبث
آنکھ تھی گُستاخ میری جا کے ٹھہری بے سبب

ناں کِسی پائل کی چھن چھن، ناں کہِیں دستک کوئی
کر رہی ہے وار گہرے رات گہری بے سبب

اِس کے بھاگوں میں عُروسی پُھول لِکھے ہی نہ تھے
جاگتی رہتی ہے شب میں اِک مسہری بے سبب

پیڑ سے رِشتہ ہے اِس کا، اور زمِیں کے ساتھ بھی
دے رہی پِھر بھی دُہائی ہے گلہری بے سبب

اپنے حق کے واسطے سب ہی وہاں موجُود تھے
آ گیا زد میں مگر اشرف سلہری بے سبب

سچ کو سُننے کا بھلا کب حوصلہ اِس میں رشِیدؔ
بن رہی ہے کیوں حکُومت ایسی بہری بے سبب

Rate it:
Views: 114
18 Nov, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets