Add Poetry

سسرال کے رنگ

Poet: روبینہ نازلی By: روبینہ نازلی, islamabad

بیٹھ جا آج بیٹا میرے ساتھ
سُن لے تو آج میرے من کی بات

تیری بیوی بُری جہاں بھر کی
میں نے شادی تیری کہاں کر دی

کام دن بھر نہیں یہ کرتی ہے
سوئی سوئی پڑی یہ رہتی ہے

سُرخی پاؤڈر تو یہ لگاتی ہے
ہنڈیا کیسی بُری پکاتی ہے

دونوں ہی وقت روٹی کھاتی ہے
روز ہی میرا من جلاتی ہے

کسی مہمان سے نہیں ملتی
گھر کے لوگوں سے بھی ہے یہ چھپتی

چائے پانی کہاں سے کرتی ہے
یہ تو نیچے ہی کب اُترتی ہے

اسے اپنوں کو بھرنا آتا ہے
کام یہ بھی تو کرنا آتا ہے

ہمیں یہ رہ کے خار سمجھی ہے
ہمیں اس گھر پہ بار سمجھی ہے

اب تو پیسے بھی تو نہیں دیتا
الٹا مجھ سے ہی لیتا ہے خرچا

ساری دولت پہ بن گئی ناگن
دل کی رُکنے لگی مری دھڑکن

پھوٹی قسمت یہاں تو میری ہے
یہ بہو ہے کہ بس اندھیری ہے

اب بڑھاپاتو میرا خوار ہوا
سارا گھر مجھ پہ آج بار ہوا

(بہو۔۔ )
ایک تو کام میں کروں گھر کے
روٹی کھاؤں نہ پھر شکم بھر کے

چاہے جیتی ہوں چاہے مرتی ہوں
کام گھر بھر کے خود میں کرتی ہوں

کام کو ہاتھ کب لگاتی ہیں
کام سے جی یہ سب چُراتی ہیں

دیکھ کر آپ کو اجی شوہر
ڈوئی ہنڈیا پہ بس بجاتی ہیں

کام گھر بھر کے میں کروں اور یہ
کام کے تمغے خود سجاتی ہیں

کان بھرتی ہیں رات دن تیرے
قصے جھوٹے تجھے سُناتی ہیں

سارا کچھ ان کو بھر رہی ہوں میں
یہاں بے موت مر رہی ہوں میں

پھر بھی میں ہوں بُری جہاں بھر کی
یہی سچ ہے قسم تیرے سر کی

کام کر کر کے مر گئی میں تو
ایسی آفت سے بھر گئی میں تو

میں چلی اپنا گھر سنبھالو تم
سارے تمغے خود ہی سجالو تم

ساس۔۔
تو کہاں جاتی ہے بہو رانی
بن کے بس بیٹھ یہاں تو چودھرانی

میرا بیٹا مجھے لے جائے گا
اولڈ ہاؤس میں چھوڑ آئے گا

بیٹا۔۔
ماں کے رشتے کو توڑ ڈالوں میں
اس کی گردن مروڑ ڈالوں میں

کیسی تو ناہنجار عورت ہے
دے رہی کفر کی تو دعوت ہے

ساس۔۔
اب تو اس کو نکال باہر کر
اپنے دل کا غبار ظاہر کر

بیٹا۔۔
ماں مرے واسطے تُو لائی تھی
میں نے کب یہ بلا منگائی تھی

میری قسمت تو تو نے پھوڑی تھی
یہ جو جوڑی ہے تو نے جوڑی تھی

تو ہی اب اس کی ہے بنی دشمن
ہُنر اس کے تھے اب وہ ہیں لچھن

Rate it:
Views: 458
05 May, 2014
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets