Add Poetry

سنو اے مومنوں مرضی خدا کی جو ہو اپنی ہو

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

سنو اے مومنوں مرضی خدا کی جو ہو اپنی ہو
شریعت کے ہی تابع زندگی اپنی گزرتی ہو

کسی کا دل دُکھے یہ بات بالکل نامناسب ہے
کسی کا بھی زیاں ہو بات یہ بالکل کھٹکتی ہو

کسی بے کس کی دل جوئی کریں یہ خوش نصیبی ہے
کسی مظلوم کی تو آہ سے بچنا ضروری ہو

نہ ہو کینہ کسی کا دل میں یہ کوشش رہے ہر دم
دلوں کی بھی صفائی ہو یہی کوشش بھی کرنی ہو

نظر اپنی خدا کی ذات پر ٹکتی چلی جائے
یہی زینہ ترقی کا اسی میں کامیابی ہو

کبھی دل میں کسی بھی شے کا نہ کوئی تأثر ہو
خدا کی ذات پر ہی ہو بھروسہ یہ سعی بھی ہو

زمانہ روٹھ جائے اثر سے تو اس کو کیا غم ہے
جو حامی ہو خدا اس کا تو اس کو کیوں مایوسی ہو

Rate it:
Views: 187
28 Oct, 2022
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets