Add Poetry

شوخی نظارہ

Poet: Allama Iqbal By: Shahzad Shameem, Abbottabad

دل مردہ دل نہيں ہے، اسے زندہ کر دوبارہ
کہ يہی ہے امتوں کے مرض کہن کا چارہ

تیرا بحر پر سکوں ہے، يہ سکوں ہے يا فسوں ہے؟
نہ نہنگ ہے، نہ طوفاں، نہ خرابی کنارہ

تو ضمير آسماں سے ابھی آشنا نہيں ہے
نہيں بے قرار کرتا تجھے غمزہ ستارہ

تیرے نيستاں ميں ڈالا میرے نغمہ سحر نے
میری خاک پے سپر ميں جو نہاں تھا اک شرارہ

نظر آئے گا اسی کو يہ جہان دوش و فردا
جسے آگئی ميسر میری شوخی نظارہ

 

Rate it:
Views: 378
16 Apr, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets