Add Poetry

ضبطِ غم

Poet: مرزا عبدالعلیم بیگ By: مرزا عبدالعلیم بیگ, Hefei, Anhui, P.R. China

دیکھوں تو مرا سایہ بھی مجھ سے جدا ملے
سوچوں تو ہر کسی سے مرا سلسلہ ملے

شہرِبےوفا میں اب کوئی اہلِ وفا کہاں؟
ہم سے ملے بھی تو وہی بےوفا ملے

فرصت کسے کہ جو مرے حالات پوچھے
ہر شخص اپنے بارے میں سوچتا ملے

کہنے کو جدا ہے مجھ سے لیکن
وہ مری رگوں میں گونجتا ملے

یوں بھی ملی مجھ کو ضبطِ غم کی داد
جب بھی ملے وہ سر جھکائے ہوئے ملے

Rate it:
Views: 159
09 Mar, 2023
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets