Add Poetry

علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ

Poet: وسیم احمد مغل By: وسیم احمد مغل, Lahore

ہر سوچ سے ہر فکر سے بیزار تھااقبال
اور دینِ محمد کا پرستار تھا اقبال

اے دوستو اقبال تھا کچھ اور طرح کا
مسٹر بھی تھا اور دیں کا طرف دار تھا اقبال

ہر وقت نظر رہتی تھی حالات پہ اس کی
اس قوم کا اک دیدہ ءِ بیدار تھا اقبال

دشمن تھا وہ ہر دشمنِ دیں کا سنو لوگو
بس ایک محمدﷺ کا وفا دار تھا اقبال

خواہش تھی محمدﷺ کی قدم بوسی کی دل میں
یوں عشق ِمحمدﷺ میں گرفتار تھا اقبال

ملت کی زبوں حالی پہ روتا تھا وہ اکثر
ملت کے ہر اک غم کا بھی غم خوار تھا اقبال

یک جہتی ءِ ملت کا جو تھا خواب سہانا
اس خواب کا سب سے بڑا کردار تھا اقبال

شاہیں کی خودی پر بھی بہت ناز تھا اس کو
شاہیں کی طرح خود بھی تو خود دار تھا اقبال

دن رات شغف رہتا تھا قرآن سے اس کو
قرآن کی تعلیم سے سرشار تھا اقبال

روشن تھا ترے دل میں دیا عشقِ نبی کا
اس واسطے تُو مطلعءِ انوار تھااقبال

اس دور کا ہر فلسفہ یوں کاٹا تھا اُس نے
گویا کے چمکتی ہوئی تلوا ر تھا اقبال

اک خواب جو دیکھا تھا حسیں ملک کا اس نے
اس ملک کی بنیاد کا معمار تھا اقبال

اسلام کے جو ہند میں تھے قافلہ سالار
سب قافلہ سالاروں کا سالار تھا اقبال

کیا خوب کہا تو نے وسیم ایک یہ مصرع
اسلام کی شمشیرِ جگر دار تھا اقبال

 

Rate it:
Views: 147
08 Nov, 2022
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets