Add Poetry

غزل "ناخوش ہوں"

Poet: اُسامہ علی By: اُسامہ علی , Karachi

میں نا انصافئ منصف کے نذرانے سے ناخوش ہوں
میں جشنِ فتح پر ناجانے پچھتانے سے ناخوش ہوں

میں کھلتا اک چمن سینے میں مرجھانے سے ناخوش ہوں
میں اپنے غم کی زد، سگریٹ سلگانے سے ناخوش ہوں

منازل کامیابی کی سبھی طے کر چکا ہوں پر
میں آغوشِ خوشی میں ڈوبے کاشانے سے ناخوش ہوں

میں نے لوگوں کو دیکھا ڈوبتے رنجش کے دریا میں
میں ساحل پر اکیلا بیٹھے رہ جانے سے ناخوش ہوں

ہیں اعلیٰ ظرف ہر منظر کی جو تصویر لیتے ہیں
میں دل کے یادِ بچپن یاد دلوانے سے ناخوش ہوں

ہیں گُل چھرّے گلستاں میں اسی برسات کے باعث
میں ہمدردی میں، اشکِ ابر بہہ جانے سے ناخوش ہوں

بڑی اپنائیت سے وہ ملا پہلے پہل اور اب
نبھا کر وعدہ ناخوش ہوں، اُسے پانے سے ناخوش ہوں

میں تنہائی میں خوش تھا، دوستی کرلی فلانے سے
علیٓ خوش ہوں مگر اس دوست انجانے سے ناخوش ہوں

Rate it:
Views: 120
05 Nov, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets