Add Poetry

قدرت تیری

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

رحم فرما رحیم ہے توکریم ہے کرم کر
دور رہیں گناہوں سے کرتے رہیں نیکیاں زندگی بھر

دیتا ہے توفیق مانگنے کی دعائیں قبول کرتا ہے
نوازشیں بھی تیری ہیں عنائتیں بھی تیری سب پر

مالک بھی تو، خالق بھی تو، رازق بھی تو
یکتا ہے ذات صفات میں نہیں تیرا ہم سر

ایمان صرف زبان تک ، محبت نمائشی، عشق کے دعوے
عشق ، عقیدہ، ایمان سب کچھ ہے ہمارا مال وزر

رہتا ہے مکاں لامکاں میں سرِعرش تیری کرسی
کعبہ بیت اللہ، قلب موء من مسکن ، مسجد تیرا گھر

ہر چیز میں قدرت تیری ہرامتحان میں نصرت
تیرے ہی کرم سے ڈوبنے والے جاتے ہیں تر

بخش دے خطائیں ہماری واسطہ تجھے تیرے حبیب کا
آئے ہیں دہلیز مصطفی پہ سمجھ کر تیرا در

ایسا بنا ہمیں پسند آئیں تجھے تیرے محبوب کو
بخشش کی امید بھی رہے دل میں تیرا ڈر

تجلی تیری سامنے ہومیرے رخ مصطفی بھی ہو
بات بن گئی اس حال میں گئے ہم مر

دعا ہے صدیق ؔ کی ہمارے وطن کو اماں ملے
بڑھتا ہی جارہا ہے آئے روز فساد شر

Rate it:
Views: 366
06 Mar, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets