Add Poetry

لبوں کی پیاس بجھانےگھٹا نہ آئے گی

Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

کسی بھی اپنے کی کوئی صدا نہ آئے گی
ہمیں تو راس یہاں کی فضا نہ آئے گی

کہیں پہ درز ہے اور نہ ہی در کھلا کوئی
شدید حبس میں تازہ ہوا نہ آئے گی

خذانہ لوٹ کے بنتے ہیں ملک کے خادم
یہ حکمران ہیں ان کو حیا نہ آئے گی

جہاں برسنا ہے اس نے وہیں پہ برسے گی
لبوں کی پیاس بجھانے گھٹا نہ آئے گی

چمن اداس ہے پھولوں پہ سوگواری ہے
یوں لگ رہا ہے کہ باد صبا نہ آ ئے گی

اسی سے آس لگائے ہیں آج تک زاہد
ستم شعار ہے جس کو وفا نہ آئے گی
 

Rate it:
Views: 1659
24 Jul, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets