Add Poetry

لو! رقیبوں میں نیا اِک نام شامل ھوگیا

Poet: Sayed Assad Ullah By: Sayed Assad Ullah, Swabi

لو رقیبوں میں نیا اک نام شامل ھو گیا
غیر تھا کوئی جو اب کہ راہ میں حائل ھو گیا

دن کچھ ایسے بھی دکھائے ہیں مجھے تقدیر نے
میں ھوا بدنام وہ شہرت کا حامل ھو گیا

گردش ایام کی ہم زد میں ایسے آ گئے
بہہ گئے طوفان میں اور دور ساحل ھو گیا

غیر کی باتوں میں یوں آئے بھلا ڈالا ہمیں
میری باتوں کا اثر لمحوں میں ذائل ھوگیا

اس نے آنکھیں ہی بدل ڈالی ہ تجھ سے اے اسد
اور چپکے سے کسی جانب وہ مائل ھو گیا

اس نے آنکھیں ہی بدل ڈالی ہیں تجھ سے اے اسد
اور چپکے سے کسی جانب وہ مائل ھو گیا

Rate it:
Views: 396
29 Mar, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets