Add Poetry

مجھے قبول ہوتا ہے

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

ان کی جانب سے کچھ بھی آئے ہمیں قبول ہوتا ہے
وہ پتھر بھی ماریں ہمارے لیے پھول ہوتا ہے

دن رات ستم ڈھاتے ہیں بیچارے عاشقوں پر
اتنا پوچھنا ہے کیا پیار کا یہی اصول ہوتا ہے

ہم جب پیار سے مخاطب کرتے ہیں انہیں
ہاتھ میں سینڈل منہ میں گالی یہی حسب معمول ہوتا ہے

اپنی تعریفیں سن کر انہیں سکوں ملتا ہے
انہیں خوش رکھنے کا یہی گولڈن رول ہوتا ہے

حسینوں کو اب سچ سننے کی عادت نہیں رہی
سچ بولنے والا ان کے لیے صورت ببول ہوتا ہے

Rate it:
Views: 560
26 Sep, 2008
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets