Add Poetry

محبت میں نے صرف تم سے کی تھی

Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbad

محبت میں نے صرف تم سے کی تھی
نا تھی خبر یہ صرف غم سے کی تھی

نا کبھی کسی سے کی یہ قسم
نا کبھی کسی سے لی یہ قسم

یہ قسم صرف تیری قسم سے کی تھی
محبت میں نے صرف تم سے کی تھی

رات ڈھلنے لگی بنا کچھ کہے
یہ رات شروع تیرے نام سے کی تھی

تمہارے پاس کمی نہیں اس جذبے کی
تمہیں اک اور بھی دل چاہتا ہے

پر میرے پاس کمی ہے اس جذبے کی
کہ میرے دل نے پہلی محبت بے وفا صنم سے کی تھی

محبت میں نے صرف تم سے کی تھی
میری پارسائی کو تیرے سخت لفظوں کے

خنجر نے زخمی کر ڈالا
واہ ماریہ تونے بھی محبت کس بے شرم سے کی تھی

محبت میں نے صرف تم سے کی تھی
نا تھی خبر یہ صرف غم سے کی تھی

Rate it:
Views: 707
01 Mar, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets