Add Poetry

محّبت

Poet: By: Rania Ch, Lahore

محّبت ٹھہر جاتی ہے
ہم اكثر يه سمجھتے ہیں
جسے ہم پیار کرتے ہیں
اُسے هم بُهول بیٹھے ہیں
مگر ایسا نہیں ہوت
محّبت دائمی سچ ہے
محبت ٹھہر جاتی ہے
ہماری بات کے اندر
محبت بیٹھ جاتی ہے
ہماری ذات کے اندر
مگر یہ کم نہیں ہوتی
کسی بھی دکھ کی صورت میں
کبھی کوئی ضرورت میں
کبھی انجان سے غم میں
کبھی لہجے کی ٹھنڈک میں
اُداسى كى ضرورت میں
کبھی بارش کی صورت میں
ہماری آنکھ کے اندر
کبھی آبِ رواں بن کر
کبھی قطرے کی صورت میں
بظاھر ایسا لگتا ہے
جسے ہم پیار کرتے ہیں
اسے ہم بھول بیٹھے ہیں
مگر ایسا نہیں ہوت
یہ ہر گز کم نہیں ہوتی
محبت بیٹھ جاتی ہے
ہماری بات کے اندر
ہماری ذات کے اندر

Rate it:
Views: 324
16 Dec, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets