Add Poetry

مدت سے درمیاں تھا جو حائل وہ آج تھا

Poet: hamid raza khan By: hamidrazakhan2011, karachi

مدت سے درمیاں تھا جو حائل وہ آج تھا
کہنے دو مجھ کو پھر کہ وہ ظالم سماج تھا

دو دل ملیں٬ پھر وہ بچھڑ کر نہ مل سکیں
کیا رسم تھی جہاں میں یہ کیسا رواج تھا

پہلے تو انکو ہارا تھا دل جاں بھی وار دی
کس دن میں اتنا خوش تھا جتنا کہ آج تھا

قائم رہا تو ضد پہ بھلانے کی کیوں اسے
نکلا نہ دل سے وہ بھی ترا “ ہم مزاج “ تھا

پہلو میں یوں تو میرے دھڑکتا تھا میرا دل
جاگیر تھا یہ تیری جہاں تیرا راج تھا

حامد یہ درد دل کا لگایا تھا روگ کیوں
پرہیز کرتے سب سے یہ بہتر علاج تھا

Rate it:
Views: 404
08 Apr, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets