Add Poetry

ملی نغمہ - بچوں کے لیے

Poet: ابنِ منیب By: ابن منیب, سویڈن

قریہ قریہ
گلشن گلش
بستی بستی
آنگن آنگن
پھیلے پیار کی خوشبو مولا

دیس ہمارا جنت کر دے
محروموں کی جَھولی بھر دے
تڑپے نہ ترسے نہ کوئی
وقعت ہو ہر جان کی اِس میں
عزت ہو انسان کی اِس میں
مائیں سب کی ساجھی کر دے
ہم کو پیار کا عادی کر دے
ناداروں کا ہاتھ بٹائیں
خدمت سے ہم نام کمائیں
علم ہمارا یار ہو مولا
اِس سے ہم کو پیار ہو مولا
سچوں کی تعظیم کریں ہم
محنت کی تکریم کریں ہم
عدل ہمارا کام ہو مولا
یہ تیرا انعام ہو مولا
آس لگائے تیرے دَر پر
مانگ رہے ہیں تجھ سے ہر پَل

قریہ قریہ
گلشن گلش
بستی بستی
آنگن آنگن
پھیلے پیار کی خوشبو مولا
دیس ہمارا جنت کر دے

Rate it:
Views: 345
12 Aug, 2016
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets