Add Poetry

مُجھے مَت بتانا

Poet: Parveen Shakir By: Najeeb Ur Rehman, Lahore

مُجھے مَت بتانا
کہ تُم نے مُجھے چھوڑنے کا ارادہ کیا تھا
تو کیوں
اور کِس وجہ سے
ابھی تو تمہارے بچھڑنے کا دُکھ بھی نہیں کم ہوا
ابھی تو مَیں
باتوں کے، وعدوں کے شہرِ طلسمات میں
آنکھ پر خوش گمانی کی پَٹی لیے
تُم کو پیڑوں کے پیچھے، درختوں کے جُھنڈ
اور دیوار کی پُشت پر ڈھونڈنے میں مگن ہوں
کہیں پر تمہاری صدا اور کہیں پر تمہاری مہک
مجھ پر ہنسنے میں مصروف ہے
ابھی تک تمہاری ہنسی سے نبردآزما ہوں
اور اس جنگ میں
میرا ہتھیار
اپنی وفا پر بھروسہ ہے اور کچھ نہیں
اسے کُند کرنے کی کوشش نہ کرنا
مُجھے مَت بتانا

Rate it:
Views: 688
23 Jul, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets