Add Poetry

میرا کمرہ

Poet: Ahber By: Ghulam Muhy Ud Din, Lahore

اب آیا ہوں میں کمرے میں
جب کہ رات بھی گُزر چُکی ہے
جب کہ دن بھی سر پہ کھڑا ہے
بستر تکیہ بِکھرا پڑا ہے
رات کو آندھی تیز اُڑی ہے
ہر کاغذ پر دھول جمی ہے
کیا لِکھوں کیا بولوں؟  بولو۔۔۔۔؟؟؟
تُم آو دروازہ کھولو
یا یہ بتاو کدھر کو جاؤں
گہری سوچ میں گھرا ہوا ہوں
سووں؟ جاگوں؟ یا مر جاؤں
اب آیا ہوں میں کمرے میں
اب میں عہبر کدھر کو جاؤں

Rate it:
Views: 618
25 May, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets