Add Poetry

میرا ہر اشارہ ہر مثال تیرے نام

Poet: Ishfaq By: Muhammad Ishfaq, Sangla Hill

میرا بیتا ہوا ہر اک سال تیرے نام
میرا کل، ماضی اور حال تیرے نام

جہاں بھی چلا ذکر حسن و عشق
میرا ہر اشارہ ہر اک مثال تیرے نام

دعا کو ہاتھ اٹھے اور نظر نے تجھے دیکھا
میری ہر التجا میرا ہر سوال تیرے نام

میرے حصے کی خوشیاں بھی تجھے ملیں
ہجر میرے لئے اور وصال تیرے نام

قسمت میں تیری جستجو ہے تو یونہی سہی
ہاتھ کی ریکھا ستاروں کی چال تیرے نام

لفظ کو جس طرح ڈھالوں تیرا ذکر نکلے
میرا ہر حرف، ہر لفظ کی ڈھال تیرے نام

Rate it:
Views: 534
10 Jul, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets