Add Poetry

میری قسمت بھی کچھ بھلی لکھ دے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

 میری قسمت بھی کچھ بھلی لکھ دے
میری قسمت بھی کچھ بھلی لکھ دے

میرا آنگن بھی پیار سے مہکے
میرے گلشن میں ہر کلی لکھ دے

میں نے پڑھنا ہے عشق سجدے میں
اپنا فرمان کچھ جلی لکھ دے

زندگانی کو چین دے یا رب!
میرے کنبے میں اک ولی لکھ دے

چاندی اگنے لگی ہے بالوں میں
اک تو سونے کی اب ڈلی لکھ دے

کامیابی جھکے گی قدموں میں
تُو بھی وشمہ علی علی لکھ دے

Rate it:
Views: 1348
18 Mar, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets