Add Poetry

میری محبت میری چاہت بن کر میرے ساتھ چلو گے

Poet: M Masood By: M Masood, Nottingham

میری محبت میری چاہت بن کر میرے ساتھ چلو گے
چلو ایک نئی دنیا بساتے ہیں میرے ساتھ چلو گے

پیار میں بہت سی رنجشیں آئیں گی میرے ساتھ چلو گے
دنیا کی بھیڑ میں اکیلا نہ چھوڑنا میرے ساتھ چلو گے

دنیا پیار کرنے والوں کو جینے نہیں دیتی میرے ساتھ چلو گے
لیکن کیا تم ساری عمر میرا ساتھ دینے میرے ساتھ چلو گے

پھولوں سے بھولی بھالی باتیں کرنے میرے ساتھ چلو گے
پیار کی خوشبو کو بھی بکھرنے نہ دینا میرے ساتھ چلو گے

کیا زندگی بھر کا ساتھ نبھانے میرے ساتھ چلو گے
ہمیشہ پیار کی حفاظت کرنے میرے ساتھ چلو گے

Rate it:
Views: 413
22 Apr, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets