Add Poetry

میرے وطن کی فضائیں دھواں دھواں کیوں ہیں

Poet: muhmmad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

تھکے تھکے سے لوگ ۔ ٹھہرے کارواں کیوں ہیں
حقیقتوں سے مکرتے ہوئے گماں کیوں ہیں

اسکی مٹی میں تو خوشبو کے بیج ڈالے تھے
تو پھر وطن کی فضائیں دھواں دھواں کیوں ہیں

ہم نے پھولوں کی رفاقت کے جلائے تھے چراغ
ہے بجلیوں کو گلہ مہکے آشیاں کیوں ہیں

دلوں میں ولولے بوئے تھے میرے قائد نے
مگر دلوں میں خرافات ہی نہاں کیوں ہیں

نگار شہر پہ لاحق ہے فکر دہشت کو
یہاں پہ زندگی کیونکر ۔ یہاں مکاں کیوں ہیں

میری نگاہ میں تو نیلگوں نظارہ تھا
تو ٰآج سرخ سرخ میرے آسماں کیوں ہیں

اے ذات پاک! ظلم و جبر کے اس موسم میں
میرے وطن کے لوگ اتنے بے زباں کیوں ہیں

Rate it:
Views: 316
31 Mar, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets