Add Poetry

میں اکثر سوچا کرتا ہوں

Poet: H Hamza By: H Hamza, gujranwala

میں اکثر سوچا کرتا ہوں
کچھ لوگ جو اکثر ملتے ہیں
وہ اپنے سے بھی لگتے ہیں
پر ہیں پھر بھی انجان بہت
پھر بار بار کیوں ملتے ہیں

میں اکثرسوچا کرتا ہوں
جیسے گزری ہوا کا جھونکا ہو
جیسے ماضی کی کچھ یادیں ہوں
جیسے شجر کے ایسے پتے ہوں
جو پت جھڑ میں گر جاتے ہیں
پھر یاد ہمیں کیوں آتے ہیں

میں اکثر سوچا کرتا ہوں
جیسے موسم ہو اک پیارا سا
اور دسمبر کی کچھ بوندیں ہوں
ان بوندوں میں کچھ یادیں
جو ساری رات مچلتی ہوں
کچھ لوگ پھر کیوں یاد آتے ہیں

میں اکثر سوچا کرتا ہوں
یادوں کے تپتے صحرا میں
کیوں چھاؤں ان ہی کی لگتی ہے
تھا محض خیال اپنے دل کا
اس چھاؤں میں بھی تھی دھوپ کڑک
دل پھر بھی انہیں کیوں چاہتا ہے

میں اکثر سوچا کرتا ہوں
اک گلشن سے جو گزر ہوا
گلاب تھے کچھ بکھرے بکھرے
اور مہک جو ان کی ایسی تھی
کچھ بیتے پل پھر یاد آئے
کیوں یاد وہ لمحے آئے تھے

میں اکثر سوچا کرتا ہوں
کچھ صبح کی ٹھنڈی فضا بھی تھی
کچھ پتوں پہ جو شبنم تھی
وہ موتی تھے دل گیر بہت
ست رنگی ان میں سورج کی
پھر کوئی ہمیں کیوں یاد آیا

میں اکثر سوچا کرتا ہوں
جو چاند پہ اک دن نظر پڑی
اس چاند پہ اس کا عکس ملا
پر پلٹ کے جب دیکھا ہم نے
وہ چاند کا اپنا نور ہی تھا
پھر وہ نظر کیوں آئے تھے

میں اکثرسوچا کرتا ہوں
کیوں کوئی خفا ہو جاتا ہے
کیوں کیسے مننا پڑتا ہے
کچھ لوگ کیوں اچھے لگتے ہیں
پر حمزہ وہ اپنے ہیں ہوتے
پھر یاد ہمیں کیوں آتے ہیں

میں اکثرسوچا کرتا ہوں

Rate it:
Views: 628
17 Feb, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets